بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ انڈین سینسر بورڈ کو بھی پسند آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ انڈین سینسر بورڈ کو بھی پسند آگئی، فلم میں نامور فنکاروں کی بڑی کاسٹ شامل ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سینسر بورڈ نے فلم کو مثبت فیڈبیک دیا ہے اور فلم میں اکشے کمار کی کامیڈی کو بہت پسند کیا ہے۔

کامیڈی فلم میں اکشے کمار، وانی کپور، تاپسی پنوں، ایمی ورک اور فردین خان جسے بڑے اسٹار شامل ہیں۔

اکشے کمار نے فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا ’کھیل کھیل میں دوستی اور پیار کا رنگ چڑھے گا، مستی اور مذاق سب کچھ ملے گا‘۔

’کھیل کھیل میں‘ کو مدثر عزیز نے ہدایت کاری دے ہے جبکہ اسے 15 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بالی وڈ کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل نئی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا ٹریلر جاری

فلم کے ٹریلر سے کامیڈی فلم کی کہانی سامنے آتی ہے جس میں سات دوست ایک ڈنر پارٹی کیلئے جمع ہوتے ہیں اور پھر ان کے درمیان ایک گیم شروع ہوتا ہے جس سے ان کی چھپی ہوئی زندگی کے راز سامنے آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔