خطے میں کشیدگی، چین کا ایران کے حق میں بڑا بیان آگیا

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2024
چینی وزیرخارجہ نے ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی—فوٹو: رائٹرز

چینی وزیرخارجہ نے ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی—فوٹو: رائٹرز

بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ وہ ایران کی خود مختاری، سلامتی اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کانی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران 31 جولائی کو تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیے جانے والے واقعے ایک دفعہ پھر مذمت کی اور کہ اکہ یہ کارروائی ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے علی باقری کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والا ثالثی کا عمل برہ راست متاثر ہوا ہے اور اس سے خطے میں امن و استحکام پر خطرے میں پڑ گیا ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی خود مختاری، سلامتی اور قومی وقار کا قانون کے مطابق دفاع کے لیے چین حمایت کر رہا ہے اور اسی طرح خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا حامی ہیں اور ایران کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔