- آئی ٹی یو گلوبل سائبر سکیورٹی میں پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرمملکت آئی ٹی
- قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف
- انسانی جسم میں داخل ہوکر علاج کرنے والے نینو بوٹس ایجاد
- محققین نے بال رنگنے والی مخصوص مصنوعات سے خبردار کردیا
- آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری، ڈالر بدستور تنزلی کا شکار
- امریکی کھلاڑی نے ایک میچ میں دو ٹیموں سے کھیل کر تاریخ رقم کردی
- شرح سود میں کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
- جوڈیشل کمیشن نے ججوں کی تعیناتی کیلئے رولز کو حتمی شکل دے دی
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کجروال کو رہا کرکے مودی کے ارمانوں پر پانی پھیردیا
- مہنگائی مزید کم ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کردیں گے، وزیراعظم
- بھارت؛ ہندوؤں کو اسلام کی حقانیت سے روشناس کراکر مسلمان کرنے والے 12 علما کو عمر قید
- بدقسمتی سے سیاسی کیسز کی وجہ سے غریب سائلین متاثر ہورہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- سابق حکومت کی نااہلی سے دیامیربھاشا ڈیم کی لاگت 479 سے بڑھکر 1400 ارب جاپہنچی، احسن اقبال
- واہگہ بارڈر پر باب آزادی میں توسیع اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
- آج بھی مذاکرات کی کھڑکی کھلے تو پی ٹی آئی سمیت سب بھاگے ہوئے جائیں گے، فیصل واوڈا
- صدر مملکت کی 9 انشورنس پالیسی ہولڈرز کو ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کی ہدایت
- میٹا کا سوشل میڈیا پر خودکشی اور اذیت پسندی سے جُڑے مواد سے متعلق اہم اقدام
- امریکا میں پاکستانی طالبہ کار حادثے میں شدید زخمی
- رحیم یار خان کے عوام نے بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کردیا، بلاول
مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن، والد نے ججوں پر فائرنگ کردی
الٹامیرا: برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کے والد نے اس وقت ججوں پر گولیاں برسادیں جب بیٹی کو ججوں نے چوتھی پوزیشن سے نوازا۔
برازیل میں منعقد ہونے والا ایک مقامی مقابلہ حسن اس وقت سانحے پر منتج ہوا جب ایک امیدوار لڑکی کے والد نے ججوں پر گولی چلانا شروع کر دی کیونکہ اس کی بیٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔
یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں “II Baile da Escolha da Rainha” کی مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزین پر آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ججوں کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیے۔
جس مقام پر مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا وہاں پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس کا عملہ موجود تھا لیکن ناراض والد نے کوئی پرواہ نہیں کی اور ججوں کی جانب فائر کیے تاہم ان کی گولی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل کسی کو گولی لگتی پولیس نے فوراً جواباً والد پر فائر کیے جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والد اسپتال میں انتقال کرگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔