مودی سرکار کی غیرذمہ داری، تابکاری مواد کی چوری اورفروخت کے متواتر واقعات

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2024
تابکاری مواد عام شہریوں کی دسترس میں ہونے کی خبروں پر مودی سرکار تنقید کا نشانہ بن گئی:فوٹو:ویب ڈیسک

تابکاری مواد عام شہریوں کی دسترس میں ہونے کی خبروں پر مودی سرکار تنقید کا نشانہ بن گئی:فوٹو:ویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی کی حکومت کی غیر ذمہ داری کے باعث بھارتی عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں عام لوگ بھی تابکاری مواد ہاتھ میں لیے گھوم رہے ہیں۔ بھارت میں تابکاری مواد عام شہریوں کی دسترس میں ہونے کی خبروں کے بعد مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں آ گئی۔ حال ہی میں بھارت کی ریاست بہار میں 3مشتبہ افراد سے تابکاری مواد ضبط کیا گیا۔ مشتبہ افراد سے کروڑں کی مالیت کا 50 گرام  تابکاری مواد برآمد کیا گیا

سال 2022 میں دو بھارتی شہریوں کو نیپال میں یورینیم مادہغیر قانونی طور پر رکھنے اور فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی شہریوں نے یہ مواد مبینہ طور پر بھارت سے اسمگل کیا تھا۔مئی 2021 میں ایک اسکریپ ڈیلر سے 7 کلو گرام تابکاری یورینیم بر آمد کیا گیا جس کی مالیت 210 ملین روپے تھی۔

بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے متواتر واقعات نیوکلئیر سیکیورٹی کی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہیں۔  گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 200 کلو گرام سے زائد جوہری اور تابکاری مواد مبینہ طور پر بھارتی تنصیبات سے غائب ہو چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔