بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک  پير 12 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 50 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 13 اگست شام 5 بجے شروع ہوگی اور فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے فروخت ہوں گے۔

شائقین کی سہولت کے لیے سیزنل پاس بھی متعارف کیا گیا ہے جس پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی ہے، سب سے مہنگی ٹکٹ 2800 روپے تک رکھی گئی ہے۔ تماشائی ہاسپٹیلٹی باکس 2 سے ڈھائی لاکھ روپے میں بک کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد، خصوصی ٹریفک انتظام مکمل

واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔