امریکی میوزک فیسٹیول میں شرکا فنگس سے متاثر، وبا کا خطرہ

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کیلی فورنیا میں ایک میلے میں جانے والوں میں فنگل انفیکشن کے پھیلاؤ نے ماہرین میں وبا سے متعلق تشویش کو جنم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزک فیسٹیول میں مٹی میں دبے کوکسیڈیوڈ نامی فنگس نے موقع پر ہی کم از کم پانچ شرکاء کے پھیپھڑوں کو متاثر کیا جن میں سے تین افراد میں شدید علامات ظاہر ہوئیں۔

متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے- یہ بیماری جنوبی  ویلی سان جوکوئن میں مقامی سطح پر پھیلی ہوئی ہے جو کوکسیڈیوڈ فنگس کی دو اقسام کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ فنگس مٹی اور گندگی میں اگتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے محکمہ صحت عامہ کو خدشہ ہے کہ میلے میں جانے والے مزید لوگ فنگس سے متاثر ہوسکتے ہیں جنکی ابھی تک تشخیص نہیں ہو پائی ہے۔

یہ میلہ، جس میں 20,000 سے زائد افراد نے شرکت کی تھی، کیرن کاؤنٹی کی بوینا وسٹا جھیل کے قریب منعقد ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔