واٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ انسپکٹرجاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 12 اگست 2024
ٹریفک حادثے میں شدید زخمی پولیس انسپکٹر بھی دوران علاج دم توڑ گیا

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی پولیس انسپکٹر بھی دوران علاج دم توڑ گیا

  کراچی: منگھوپیرنیا ناظم آباد میں واٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوارمحکمہ پولیس سے ریٹائرڈ انسپکٹرجاں بحق ہو گئے جبکہ  گزشتہ دنوں شیرشاہ گلبائی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے انسپکٹرٹراما سینٹرمیں دوران علاج دم توڑگئے۔

منگھوپیرتھانے کےعلاقےنیا ناظم آباد ایف گیارہ بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 61 سالہ سلیم احمد ولد نذیراحمد کے نام سے کی گئی۔

متوفی شخص محکمہ پولیس سے بطورانسپکٹرریٹائرڈ تھا اورضلع وسطی میں مختلف تھانوں میں اسٹیشن انویسٹی گیشن افسررہ چکا تھا ۔ متوفی اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیرتھا۔

متوفی شخص اسپتال سےاپنا معمول کا چیک اپ کرانے کے بعد موٹرسائیکل پراورنگی ٹاؤن میں واقع اپنے گھرجا رہا تھا کہ تیزرفتار واٹرٹینکرنے ٹکرماردی جس کے باعث متوفی موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکرکوقبضے میں لے لیاجبکہ اسکا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔

ادھرگزشتہ دنوں سائٹ بی تھانے کے علاقے شیرشاہ گلبائی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے انسپکٹرراجہ انتصارسول ٹراما سینٹرمیں دوران علاج دم توڑگئے،متوفی انسپکٹرجیکسن تھانے میں تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق متوفی انسپکٹر موٹر سائیکل پرسوارتھے اورنامعلوم تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے شدید زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔