- آئینی پیکج پر بار کونسلز کمیٹی قائم، 7 روز میں رپورٹ دیگی، وکلا کنونشن
- ای میل حملوں سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج ہوگا، علی محمد خان
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج کی کال دیں گے، سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے اگر اس کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو انارکی ہوگی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، ایک سال سے 9 مئی ہو رہا ہے اب اس ملک پر رحم کریں گے، بانی پی ٹی آئی ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا ہے کہ 9 مئی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کو خط لکھا جائے کہ 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں اور ہمارے لوگ ہوئے تو معافی مانگیں گے، بانی پی ٹی آئی کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، کیا سابق وزیراعظم کی کوئی عزت نہیں؟ ملک کے نوجوان کو انتشاری اور دہشت گرد نہ کہا جائے پاک فوج کے خلاف، ملک کے خلاف اور آئین کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں ںے کہا کہ 13 اگست کو ملک کی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں، 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے دو تہائی اکثریت سے بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، چیف جسٹس کے حکم پر انتخابات ہوئے لیکن مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، ہمیں مینڈیٹ واپس کیا جائے عدالت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں ںے کہا کہ اس اسمبلی میں عدم اعتماد آسکتی ہے کہ اگر قانون کے مطابق ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا، ہم امریکا کے کہنے پر یا پھر ڈونلڈ لو لے کے کہنے پر عدم اعتماد نہیں لائیں گے، ملک میں برائے نام جمہوریت ہیں، حکومت فارم 47 کی پرچی پر چل رہی ہے، جن سے 9 مئی میں جرم کیا اس کو سویلین کورٹ میں سزا دی جائے، ملٹری کورٹ میں کیس نہیں چلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتی تھی، آج مہنگائی بانی پی ٹی آئی کے دور سے کئی گناہ زیادہ ہو چکی ہے، مہنگائی کی چکی میں اس عوام کو پیسنا بند کرنا ہوگا۔
علی محمد خان نے کہا کہ شیخ رشید کی دل میں بہت قدر ہے، شیخ رشید غریب کی آواز ہیں، کابینہ میں شیخ رشید نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے، شیخ رشید کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک طویل وقت گزارا ہے، یہ مانگی ہوئی حکومت ہم کو نہیں چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔