سری لنکن سفارت خانہ کے تین رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

عمران اصغر  پير 12 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: سری لنکن سفارت خانہ کے تین رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

دورہ میں سفارتی عملہ کو دو ملزمان تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی تھی جو ایف ائی اے میں درج فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار ہیں۔

گرفتار سری لنکن شہریوں میں روین ڈولیٹا فرنانڈو اور سدوری ماہیشیکا شامل ہیں۔

سری لنکا سفارتی عملہ میں ڈپٹی ہیڈ اف مشن کرسٹی روبن،قونصل آفیسر محمد زاہد اور اتاشی کماری پریرا شام تھے۔

سری لنکن شہریوں سے ملاقات کے بعد سفارتی عملہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔