وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کارکنان کو 13 اور 14 اگست کو ریلیاں نکالنے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹر  پير 12 اگست 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور:  وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پارٹی کارکنوں کو 13 اور 14 اگست کو تمام بڑے شہروں میں ریلیاں نکالنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ 13 اور 14 اگست کو قومی اور پارٹی پرچموں کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کریں۔

انہوں نے پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں کارکنان جشن آزادی کی ریلیاں نکالنے اور کارکنان کو قومی پرچم کے ساتھ نیچھے تحریک انصاف کے جھنڈے کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 14 اگست کی تقریبات اور ریلیاں نکالی جائیں۔ وزیراعلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی پھر پور طریقے سے منانا ہے، تمام عہدیداران کارکنان کے ساتھ رابطے کرلیں اور اس دن کو بھر پور طریقے سے منائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔