- فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی عدم بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم
- پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر
- "بھارت کیلئے فائنل میں گول کرنیوالا بارڈر پر پانی کی بوتلیں بیچتا تھا"
- عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت
- سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- آئی ایم ایف کا مختلف عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس کیسز کی پیروی تیز کرنیکا مطالبہ
- بلوچستان میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس رپورٹ: تعداد 13 ہوگئی
- گوادر؛ مچھلی کا غیرقانونی شکارکرنے والے ٹرالرکی فشریز اہلکاروں پرفائرنگ
- پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن
- درختوں سے محبت کرنیوالے نے 50 سال پرانا درخت گود لے لیا
- آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری
- آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی، وزیر مملکت خزانہ
- پی ٹی آئی کے 6 گرفتار ایم این ایز کہاں ہیں؟ آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع کرادیا
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
- خالصتان رہنما قتل سازش؛ امریکی عدالت نے بھارتی مشیر قومی سلامتی کو طلب کرلیا
- بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹرز اور نیب کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ
- کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن،بہنوئی کو قتل کردیا
- سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی 2 سال بعد جیل سے رہا
- وزیراعلی کے پی کیخلاف اثاثہ جات کیس میں نیب کو جواب جمع کرنے کا حکم
یوم آزادی پر ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی، روک تھام کے لیے ٹاسک فورس قائم
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں جس کے مطابق یوم آزادی پر ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے جائے گی،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی اور اضلاعی داخلی خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی، اہم عمارتوں، دفاتر، حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی تمام تقریبات سے قبل سپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کروائی جائے، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی پر تعینات عملہ تقریبات کے اختتام اور شرکاء کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔ بازاروں، پارکس اور شاپنگ مالز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
ترجمان کے مطابق فورتھ شیڈول میں موجود افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، سکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔