امریکی سفیر کی چیئرمین پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس میں ملاقات

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2024
فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

  کراچی: امریکی سفیر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کی،  دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بلاول ہاؤس  پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں امریکی سفیر کے ہمراہ سیاسی و معاشی امور کی سربراہ شیلی سیکسن اور پالیٹکل آفیسر جیرڈ ہینسن بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔