بھارت میں لیڈی ڈاکٹر جنسی زیادتی کے بعد قتل؛ پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2024
لیڈی ڈاکٹر کی لاش سرکاری اسپتال کے سیمینار روم سے ملی تھی

لیڈی ڈاکٹر کی لاش سرکاری اسپتال کے سیمینار روم سے ملی تھی

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے دوران جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی لاش بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج سے منسلک سرکاری اسپتال کے سیمینار سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جب کہ آنکھوں، منہ اور نازک حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔

واقعے کے دو روز بعد پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو خود پولیس میں ایک رضاکار کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ سنجو رائے نامی ملزم واردات کی اگلی صبح اپنے کپڑے دھونے گیا اور پھر شواہد مٹانے کے بعد سو گیا تھا۔

ادھر اسپتال میں جونیئر ڈاکٹرز نے ساتھی کے بہیمانہ قتل پر احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرز کو یقین دلایا کہ زیادتی اور قتل کیس مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔