اسلام آباد میں ماحول دوست 100 الیکٹرک بسیں چلانے کا آغاز، 30 بسیں چلنا شروع ہوگئی ہیں

اسامہ اقبال  پير 12 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کے لیے انتہائی احسن اقدام کا آغاز کر دیا گیا، ماحول دوست  100 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں جن میں سے تیس بسیں اسلام آباد میں مختلف روٹس پر چلنا شروع ہوگئی ہیں جدید سہولیات سے آراستہ الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو کور کریں گی۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں ماحول دوست ثابت ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری الیکٹرک بسوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

شہر کے اندر 13 سٹاپس کا پہلا روٹ نسٹ سے پمز اسپتال تک ہے۔ جبکہ دوسرا روٹ پمز اسپتال سے بری امام تک ہے، مزید دو روٹس کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈی جی رانا طارق کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں کے لئے مزید روٹس کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے مستفید کو سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بسیں ہر دس منٹ بعد اسٹاپ پر پہنچا کریں گی۔ اسلام آباد کے شہری صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔