سندھ حکومت کا محکمہ ایکسائز کیلئے 10 کروڑ کا خفیہ فنڈ منظور

محمد سلیم جھنڈیر  پير 12 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن نیٹ ورک کیلئے دس کروڑ کا خفیہ فنڈ منظور کروالیا۔

سندھ حکومت نے خفیہ فنڈ محکمہ ایکسائیز اینڈ نارکوٹیکس کی درخواست پر منظور کیا، محکمہ ایکسائز نے 20 جون کو وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھیج کر دس کروڑ روپے خفیہ فنڈ منظور کرنے کی استدعا کی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ایکسائز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئی سمری کو کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی، سندھ کابینہ نے محکمہ ایکسائز کے لیے رواں مالی سال کے دوران دس کروڑ روپے کا سیکریٹ فنڈ منظور کیا۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے منٹس جاری، سندھ کابینہ کو محکمہ ایکسائز کی جانب سے آگاہی دی گئی کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس منشیات کے خاتمے کے لیے کام رہا ہے۔ نارکوٹس کنٹرول ونگ کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل عثمان غنی ہیں۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کو بھی سیکریٹ فنڈ دیا جاتا ہے، سیکریٹ فنڈ سے خفیہ انفارمیشن حاصل کرنے کی بعد گرفتاریاں کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔