حکومت کا قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کا اعلان

ارشاد انصاری  پير 12 اگست 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

محکمہ قومی بچت حکام کے مطابق تین مختلف اسکیموں پر منافع کے نئے ریٹ جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح 1.34 فیصد کم کرکے 17.90 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے19 فیصد مقررکی گئی ہے۔

قومی بچت کی دیگرتمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔