بھارت؛ شادی سے واپسی پر خاندان کے 11 افراد پانی میں بہہ گئے

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2024
ڈوبنے والوں میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا

ڈوبنے والوں میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک کار پانی میں بہہ گئی جس میں موجود 11 میں سے 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاندان ہماچل پردیش سے ریاست پنجاب شادی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ واپسی آتے ہوئے سیلابی ریلہ کی نذر ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے یہ گاڑی رک گئی تھی تاکہ سیلابی ریلا گزر جائے تاہم ایک اور گاڑی کو گزرتا دیکھ کر انھوں نے بھی گاڑی چلادی لیکن ان کی گاڑی الٹ گئی۔

اس خاندان کی گاڑی الٹی حالت میں ہی بہتی گئی۔ گاڑی میں موجود افراد پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا۔

ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔