انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم

احتشام مفتی  پير 12 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: گلوبل ٹریژری ادارے ٹریس مارک کی آئی ایم ایف سے قرضوں کی منظوری کے بعد ڈی ویلیوایشن کا عمل شروع ہونے کی پیشگوئی کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ثابت ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوئے ۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تسلسل سے بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ٹریس مارک نے دوبارہ گرے مارکیٹ کی سرگرمیاں شروع ہونے پر یہ پیشگوئی کی ہے کہ اس کے نتیجے میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر اور برآمدی آمدنی کی ترسیلات کی قانونی چینلز کے ذریعے آمد میں کمی کا خدشہ ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے تیل کی خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضوں کے اجرا، چینی بینکوں سے 15ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت سے متعلق پیشرفت اور جولائی میں توقع سے زیادہ 2ارب ڈالر کی ورکرز ریمیٹنسز موصول ہونے جیسی مثبت اطلاعات  نظرانداز رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔