- آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری
- آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی، وزیر مملکت خزانہ
- پی ٹی آئی کے 6 گرفتار ایم این ایز کہاں ہیں؟ آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع کرادیا
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
- خالصتان رہنما قتل سازش؛ امریکی عدالت نے بھارتی مشیر قومی سلامتی کو طلب کرلیا
- بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹرز اور نیب کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ
- کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن،بہنوئی کو قتل کردیا
- سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی 2 سال بعد جیل سے رہا
- وزیراعلی کے پی کیخلاف اثاثہ جات کیس میں نیب کو جواب جمع کرنے کا حکم
- ڈیوڈ وارنر 'ڈان' بن گئے، بڑی لالی پاپ، گن کیساتھ تصاویر وائرل
- پشاور میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے
- آئی پی ایل 2024؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹننگ کب ہوگی؟
- نواب شاہ میں بھائی نے 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا
- سابق صدر عارف علوی آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کرینگے
- لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس کا 9 مئی ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ
- قومی کرکٹر کے گھر بیٹی کی پیدائش
- ووٹوں کے سامنے 45 فارم کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس
- جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار
- قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی
پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ انتظامی افسران تبدیل
لاہور: حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ انتظامی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب خان کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر سروسز ون کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا۔
سید موسی رضا ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا ہے جو 41 ویں مڈ کیرئیر کورس پر روانہ ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کردیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان کو افسر بکار خاص بنا دیا جو 41 ویں مڈ کیرییر کورس پر روانہ ہوگئے ہیں۔ شفقت اللہ مشتاق سیکرٹری ریونیو، بورڈ آف ریونیو کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا، وہ 41 ویں مڈ کیرئیر کورس پر روانہ ہوگئے، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مس فاطمہ شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا۔
سیکریٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی اطیل کو سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک تعینات کردیا گیا، سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک محمد مسعود انور کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔
سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اقبال حسین کورس پر روانہ ہوگئے، تقرری کے منتظر جاوید اختر محمود کو سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر تعینات کردیا گیا۔
کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔ محمد جہانزیب کو کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا، اسپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خالد نزیر کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
شوزب سعید کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری تعینات کردیا گیا، محمد علی کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی تعینات کردیا گیا۔
سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان، چیف آف پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ناصر اقبال ملک اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اقبال حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، عظمت محمود خان کو سیکرٹری پنجاب ہیلتھ کیئر اینڈ ایجوکیشن، جاوید اختر محمود کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، سیکرٹری آرکائیوز ظہور حسین کو ممبر بورڈ آف ریونیو ، محمد خان رانجھا کو سیکرٹری آرکائیوز تعینات کردیا گیا ہے۔
اسپیشل سیکرٹری سکولز خالد نذیر کو سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کے عہدہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔