- آئی پی ایل 2024؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹننگ کب ہوگی؟
- نواب شاہ میں بھائی نے 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا
- سابق صدر عارف علوی آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کرینگے
- لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس کا 9 مئی ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ
- قومی کرکٹر کے گھر بیٹی کی پیدائش
- ووٹوں کے سامنے 45 فارم کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس
- جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار
- قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی
- کراچی کے مسائل اور سیاسی جماعتوں کی غیر سنجیدگی
- برانز میڈلسٹ ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی
- خاتون کیساتھ نامناسب رویہ؛ سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کی پابندی عائد
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں خاتون کو سزائے موت
- بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کی درخواست،لاہورہائیکورٹ کا 27 ستمبرکوبچے پیش کرنے کاحکم
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور
- کراچی میں ایک اور نوجوان کی بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی
- میڈیکل اینڈ ڈینٹل داخلہ ٹیسٹ، پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
- عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، جوبائیڈن
- معروف شاعر اجمل سراج انتقال کرگئے
- پاک انگلینڈ سیریز؛ بین اسٹوکس کھیلیں گے یا نہیں؟
- کراچی؛ جوا کھیلنے کے دوران رقم کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق
آئی جی سندھ کی یوم آزادی پر باجے استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت یوم آزادی کے موقع پر صوبے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور پولیس رسپانس سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ ، ہیڈ کوارٹرز ، ایس اینڈ ای ایس ڈی ، سی آئی اے ، ایسٹ ویسٹ ، ساؤتھ ، اے آئی جیز،ایڈمن و آپریشنز ، ایس پی ایم اینڈ پی آر نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد ، ایس بی اے ، میرپور خاص کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی لاڑکانہ اور سکھر پولیس کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں متعلقہ ڈویژنز میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات و حکمت عملی پر مشتمل بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد کے اندرون و اطراف میں سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی مناسبت سے پریشر ہارنز اور شدید آواز والے مختلف باجے استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے ، بغیر سائلنسر یا شور پیدا کرنے والی موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلیجینس نیٹ ورک کو متحرک کیا جائے ،جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو ہر سطح پر فول پروف بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔