- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
سندھ میں انٹر سال اول کے داخلوں میں توسیع
کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول کے داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبا کے لیے آن لائن پورٹل ایک بار پھر کھول دیا ہے، داخلے 24 اگست تک جاری رہیں گے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے داخلوں سے محروم رہ جانےو الے طلبا کو داخلہ فارم جمع کرانے کا مزید ایک موقع دے دیا ہے جبکہ انٹر سال اول کے داخلوں کے سلسلے میں جو پلیسمنٹ لسٹ جاری کی گئی اس لسٹ پر ’’ کلیم‘‘ بھی کھولا جارہا ہے۔
داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انٹر سال اول میں داخلوں کا سلسلہ اب 24 اگست تک جاری رہے گا جبکہ انٹر سال اول کی کلاسز 26 اگست سے شروع ہوں گے تاہم سال دوم کی کلاسز 15 اگست سے کالجوں میں شروع ہوجائیں گی۔
علاوہ ازیں محکمہ کالج ایجوکیشن کے حکام کے مطابق وہ طلبا جن کے نام پلیسمنٹ لسٹ میں نہیں آئے اور ای فارم جمع کرانے کے باوجود کسی وجہ سے داخلوں سے محروم ہیں وہ فوری طور پر متعلقہ پورٹل پر جا کر کلیم کرسکتے ہیں جبکہ ایسے طلبا و طالبات جن کی فیکیلٹیز تبدیل ہوگئی ہیں انھیں بھی پورٹل کے ذریعے کلیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کلیم فارم آج رات گئے پورٹل پر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر سے انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ 69 ہزار 890 طلبا نے پورٹل کے ذریعے درخواست دی تھی جس میں سے 1 لاکھ 67 ہزار 309 طلبا کو داخلے دیے گئے ہیں۔
صرف کراچی کے کالجوں کے لیے 1 لاکھ 147 طلبا نے داخلوں کی درخواست دی جس میں سے 98 ہزار سے کچھ زائد طلبا کو داخلے دیے گئے ہیں۔
پری میڈیکل میں 21225، پری انجینئرنگ میں 21225 ، کمپیوٹر سائنس میں 18756، کامرس میں 27438، ہیومینیٹیز میں 7658 اور ہوم اکنامکس میں 496 داخلے دیے گئے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔