- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔
وفد میں سینیٹر جان محمد اور رکن قومی اسمبلی پلن بلوچ شامل تھے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرآئزیشن کا بلوچستان کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، اس طرح کے اقدامات بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب مثبت پیشرفت ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔