بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد، خصوصی ٹریفک انتظام مکمل

نعمان شیخ  پير 12 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے سلسلہ میں ٹریفک انتظام مکمل کر کے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات حاجی ٹرمینل سے پی سی ہوٹل پہنچے گی۔

جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق حاجی ٹرمینل سے پی سی ہوٹل  تک ہیوی اور سلومونگ گاڑیوں کی ڈائیورشن ہوگی،

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ  کم سےکم وقت کے لئے روڈز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔ شہری کینٹ ، مال روڈ،  کینال روڈ،   پر  رات ایک بجے سے 3 بجے تک غیر ضروری سفر نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری راستوں کی معلومات کے لیے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 سنتے رہیں اور مزید راہنمائی و مدد کے لئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔