بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ

خالد محمود  پير 12 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے موسلا دھار بارش اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث  این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خطرے سے دوچار تمام علاقوں میں شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، انتہائی صورتحال میں اگر ضروری ہو تو شہریوں کا بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا جو علاقے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار ہیں، فوری ریسکیو و مدد کیلئے ضروری سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔