وینزویلا اور روس نے ’سگنل‘ ایپ پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2024

وینزویلا اور روس نے پیغام رساں ایپلی کیشن سگنل پر پابندی عائد کردی۔ یہ ایپلی کیشن انکرپٹڈ میسجنگ اور حکومتی سینسر شپ سے بچنے کے لیے سب سے مشہور انتخاب ہے، اور یہ پابندی دونوں مملک کے اندر موجود مخالفین کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کا ایک حصہ ہے۔

ایم ایس این بی سی کے مطابق وینزویلا میں یہ پابندی گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے متنازع نتائج کے نتیجے میں لگائی گئی، جس کے سبب احتجاج اور گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

انٹرنیٹ مانیٹرنگ سروس نیٹ بلاکس کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شام سے ملک کے متعدد انٹرنیٹ پرووائیڈر پر سگنل ناقابلِ رسائی ہوگیا۔

انٹرفیکس کے مطابق روسی مواصلاتی روسکومنیڈزر کا کہنا تھا کہ سگنل نے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس میں بھی صارفین وی پی این کے بغیر نئے اکاؤنٹ میں رجسٹر نہیں کر سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔