جماعت اسلامی کا کراچی میں 5 لاکھ درخت لگانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اگست 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: جماعت اسلامی نے شہر میں 5 لاکھ درخت لگانے کا اعلان کردیا، گلبرگ ٹاؤن کے زیر اہتمام سہراب گوٹھ تا شفیق موڑ اربن فارسٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پودا لگاکر ”Roadside Jungle” کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ اور ٹاؤن چیئرمین گلبرگ وسطی نصرت اللہ بھی موجود تھے۔

منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں 5 لاکھ درخت لگائیں گے، جماعت اسلامی اپنے 9 ٹاؤنز کے علاوہ باقی ٹاؤنز میں بھی شجر کاری مہم چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں اس وقت پانی وبجلی کا بحران ہے، واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل ہیں، ایسے حالات میں قبضہ میئر کی ترجیحات نظر نہیں آتیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ شہر کی گرین بیلٹس کوبہتر کیا جاتا، ہم شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔