کراچی: ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی،باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سائٹ ایریا میں قائم ٹیکسٹائل مل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آتشزدگی کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 سندھ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں جبکہ آگ لگنے کی اطلاع پر سائٹ اے پولیس اور امدادی جماعتوں کے رضا بھی ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ دوسری منزل تک پہنچ گئی جبکہ آتشزدگی کی اطلاع پر مجموعی طور پر 7 فائر ٹینڈرز ، اسنار کل ، 2 واٹر باؤزر اور ریسکیو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر عمارت کے اندر موجود تمام افراد کو باحفاظت باہر منتقل کر دیا گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں سرچنگ کا عمل بھی جاری رہا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ٹیکسٹائل مل کے گراؤنڈ فلور پر لگی تھی جس دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختار کرتے ہوئے دوسری منزل تک جا پہنچی۔تاہم، عملے نے 2 گھنٹے سے زائد کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

آتشزدگی میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہونے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔