پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ ٹکٹیں PCB.tcs.com.pk پر شام پانچ بجے آن لائن فروخت ہوں گی۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین کی سہولت کے لیے ایک سیزنل پاس متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر وہ ٹیسٹ میچ کے لیے پانچ دن کا پاس خریدتے ہیں تو انھیں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی

پانچ روزہ میچ کے جلد ختم ہونے کی صورت میں باقی دنوں کے ٹکٹ کے پیسے شائقین کو واپس کر دیے جائیں گے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200  جبکہ وی آئی پی  500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ویک اینڈ پر یہ 600 روپے میں دستیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گیلری پاس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے 2800 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ پلاٹینم باکس جس میں لنچ اور چائے بھی شامل ہے 12500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ شائقین 2 لاکھ روپے میں مکمل ہاسپٹلٹی باکس حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی میں فرسٹ کلاس انکلوڑرز ٹکٹ 100 جبکہ پریمیم انکلوڑرز کے لیے 200 روپے ادا کرنے ہوں گے، وی آئی پی انکلوڑرز 400 روپے اور ویک اینڈ میں 500 روپیمیں دستیاب ہوں گے۔ کراچی میں ہر ہاسپیٹلٹی باکس سیٹ (بشمول لنچ اور چائے) کی قیمت 12,500 روپے ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔