- پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ
- وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ
- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام
- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کب تک ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
کم میگنیشیم ڈی این اے کی سطح تک نقصان پہنچا سکتا ہے
ایڈیلیڈ: ایک نئی آسٹریلوی تحقیق نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ میگنیشیم سے بھرپور غذا ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان اور مختلف عوارض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 172 درمیانی عمر کے بالغوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی جن میں کم میگنیشیم کی سطح اور ہومو سسٹین نامی جینوٹاکزک امائنو ایسڈ کی زیادہ مقدار کے درمیان مضبوط تعلق پایا گیا۔
یہ زہریلا امتزاج جسم کے جینز کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے لوگوں کو الزائمر اور پارکنسنز کی بیماری، معدے کی بیماریوں، کینسر اور ذیابیطس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
سالم اناج، گہرے سبز پتوں والی سبزیاں، گری دار میوے، پھلیاں اور ڈارک چاکلیٹ سبھی میگنیشیم سے بھرپور غذائیں ہیں جو جسم کو توانائی پیدا کرنے، دانتوں اور ہڈیوں کی تعمیر، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ دل، پٹھے اور گردے سب اعضا ٹھیک سے افعال انجام دیتے رہیں۔
یونی ایس اے کے مالیکیولر بائیولوجسٹ ڈاکٹر پرامل دیو کا کہنا ہے کہ میگنیشیم کی کم مقدار (300 ملی گرام فی دن سے کم) بہت سی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے لیکن ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں اس کے کردار کا اب تک انسانوں میں مکمل مطالعہ نہیں کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔