- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
- بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم
- کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
- بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- حدت پھلوں کے رس سے غذائیت کم نہیں کرتی، تحقیق
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پرتگالی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
- ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 720 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط
- صوابی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کو تربیلا ڈیم کے سامنے دھرنا
- ماہی گیروں کا 20 ستمبر کو الیکشن کا مطالبہ، تعطل پر لانچوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی
- بھارت: 15 خواتین کے ساتھ شادی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب کی پینتھرز نے شاہین کی لائنز کو 84 رنز سے ہرادیا
کراچی؛ ایف آئی اے کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی مشتبہ، جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ شدہ اور جنسی ادویات برآمد کر لیں جبکہ اسٹور کے مالک کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سچل کے علاقے موسمیات روڈ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
چھاپے کے دوران نشہ/خواب آور ادویات کی مختلف اقسام برآمد کی گئیں جبکہ ملزم بغیر لائسنس کے ادویات بیچنے میں مصروف تھا۔
مذکورہ ادویات کینسر کے مریضوں کو انتہائی درد اور تکلیف کی صورت میں ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر کی اجازت یا تجویز کردہ خوراک کے بغیر ان ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
حراست میں لیے گئے میڈیکل اسٹور کے مالک عبدالرقیب انصاری کے مطابق جعلی ادویات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔