حکومت کا عوام کی سہولت کیلیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔

رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔