پشاور؛ پرچم فروخت کرنے والے پر پولیس اہلکاروں کا تشدد، شہری اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
پولیس اہل کاروں کے تشدد سے شہری کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا

پولیس اہل کاروں کے تشدد سے شہری کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا

 پشاور: پولیس اہل کاروں کی جانب سے پرچم فروخت کرنے والے پر تشدد کیا گیا، جس کے بعد شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمکنی کے علاقے میں جھنڈے فروخت کرنے والے شہری پر ہائی وے پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ شدید مار پیٹ سے شہری کی حالت غیر ہوگئی، جسے بعد ازاں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شہری پر تشدد کے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دریں اثنا باجوڑ کے رہائشی شہری پر ٹریفک اہل کاروں کی جانب سے تشدد کے واقعے کا ایڈیشنل آئی جی اول خان نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انچارج سمیت 3 اہل کاروں کو معطل کردیا۔ انہوں نے تشدد کرنے والے ہائی وے پولیس کے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور محکمہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔