- سندھ ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسے کا معاملہ، ڈی سی اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری
- کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں کینسر کی دوائیں ختم
- امریکا کا دشمن نمبر ایک چین نہیں ایران ہے؛ کملا ہیرس
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی
- بیرونی قرضوں پر انحصار سے نکلنے کیلئے معیشت کا ڈی این اے بدلنا ضروری ہے، وزیرخزانہ
- پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلیے کے پی سے سرکاری بندوں کو لانا پڑتا ہے، مریم نواز
- حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک؛ متعدد زخمی
- مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل
- سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
- زہر دینے کی خبروں اور خرابیٔ صحت سے متعلق شیر افضل مروت نے وِڈیو بیان جاری کردیا
- خیبرپختونخوا ہاؤس کارروائی، کے پی اسمبلی کی کمیٹی وفاقی پولیس کے اختیارات کا جائزہ لے گی
- وفاقی حکومت کا دو اہم وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
- پرویز خٹک دور میں پولیس کو دیے اختیارات علی امین گنڈاپور نے واپس لے لیے
- اسرائیل میں چاقو بردار موٹر سائیکل سوار کا راہگیروں پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی فہرست جاری کرنے سے روک دیا
- سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
- ملک میں رواں سال 12 ہزار میگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے جائیں گے
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
- اونٹ پر کوہان کیوں ہوتا ہے؟
بنگلا دیشی وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو گرانے کے الزام کی تردید کی ہے۔
عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور امریکا کسی بھی ملک کے عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں حکومت مخالف طلبا تحریک اور اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے خاتمے میں امریکا کے کردار سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد
یاد رہے کہ 76 سالہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکا پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ہوائی اڈے کے لیے جزیرہ نہ دینے کی پاداش میں امریکا نے اقتدار سے ہٹوایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : شیخ حسینہ اپنی مرضی سے گئیں، واپسی کی دعوت دیتے ہیں؛ وزارتِ داخلہ
قبل ازیں حسینہ واجد کے بیٹے اور سابق حکومتی مشیر سجیب واجد جوائے نے الزام لگایا تھا کہ ایک غیر ملکی فورس ان کی والدہ کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔