صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

  اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل نے کہا کہ میانوالی میں مقدمہ درج ہے جس میں ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ صنم جاوید ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔