- ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی انتخابات کے مباحثے میں پہلا ٹاکرا
- قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی
- غیر ملکی اسٹارز سے فرنچائزز کے براہ راست معاہدوں کی تجویز
- مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری
- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
- کراچی، اسلام آباد، دبئی ایئرپورٹس پر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
- بے نظیر بھٹو قتل کیس، اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت، فریقین کے وکیل تبدیل
- امریکا پاکستان کی 60 فیصد توانائی کیلیے مدد کر رہا ہے،امریکی سفیر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بھارت آن لائن شریک ہوگا
- آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
- IMF کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس
- اسرائیلی وزیردفاع کا غزہ جنگ کا رخ لبنان سرحد کی طرف لے جانے کا عندیہ
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
- کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کمسن لڑکا گر کر لاپتا
- کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- پشاور؛ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم اوز کو اضافی فنڈز جاری
- کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب لاش برآمد
- جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور
- امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ
مہنگے بجلی بلز پر وفاق سے رابطہ کیا ہے جلد خوشخبری ملے گی، وزیر اطلاعات سندھ
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مہنگے بجلی بلز پر وفاق سے رابطہ کیا ہے جلد خوشخبری ملے گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف سوشل میڈیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بجلی کے بلوں کا ہے، زیادہ بل آ رہے ہیں جنہیں لوگ بھر نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے انشاءاللہ جلد ہی عوام کو خوشخبری ملے گی۔
انہوں ںے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جو منصوبے شروع کیے تھے دوسری حکومت نے بند کردیے، پاکستان میں سستی بجلی تھر کے کوئلے سے بن سکتی ہے، تھر کا کوئلہ استعمال کیا جائے اور سستی بجلی بننی چاہیے، تھر سے کوئلہ نکالنے کے لیے پورا نیٹ ورک قائم کیا گیا پورے پاکستان کا بوجھ تھرپارکر نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس منصوبے کو نظرانداز کیا انہوں نے قومی جرم کیا، تھر سے گیارہ روپے اور نوری آباد سے 9 روپے پر یونٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے، پیپلز پارٹی کی قیادت اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سب سے آگے نظر آتی ہے، ہم وفاقی حکومت اور پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، اگر بجلی سستی پاکستانیوں کو ملے گی تو صرف اور صرف تھر سے ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ کے لوگوں کے لیے چند یونٹس مفت ہیں، مائننگ کو اور مزید بڑھائیں گے، اربوں روپے اس انفرا اسٹرکچر کو بنانے پر خرچ کیے گئے ہیں، فیض حمید کا اپنا محکمہ کارروائی کر رہا ہے اچھی بات ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔