تاجر دوست اسکیم: 58 ہزار سے زیادہ تاجر ایف بی آر میں رجسٹرڈ

ارشاد انصاری  منگل 13 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست اسکیم کے تحت ملک بھر میں 58 ہزار سے زیادہ تاجروں کو رجسٹرڈ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے 42 شہروں میں ری ٹیلرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا، تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک ملک بھر میں 58 ہزار سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کے 6 بڑے شہروں میں سب سے زیادہ تاجر رجسٹر کیے گئے۔ ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں دیگر چھوٹے شہروں میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 42 شہروں میں رجسٹریشن کی جارہی ہے، تاجروں سے دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ایڈانس انکم ٹیکس وصول کیا جار ہا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔