مزید 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کی ہے، ایڈوائزری بورڈ

تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کی ہے، ایڈوائزری بورڈ

  اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے مزید 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی  سفارش کردی۔

وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے اور سر پلس مقدار ہے۔

ایڈوائزری بورڈ نے تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی۔ تاجکستان کو چینی کی برآمد حکومتی سطح پرہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس؛ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت، وزارتوں کو فنڈز کی منظوری

چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا گیا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ریٹیل پرائس کا کوئی تعلق نہیں، شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات کی ادائیگی جلد کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کریں گے۔

اعلامیے کےمطابق ایف بی آر اور کین کمشنرز ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی کو دوبارہ چیک کرکے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مصالحتی رپورٹ پیش کریں گے۔ اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔