برتھ نہ ملنے پر ریلوے پولیس اہلکاروں نے کنڈیکٹر گارڈ پر تشدد کر ڈالا

طالب فریدی  منگل 13 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: سیالکوٹ سے خانیوال جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے کنڈیکٹر گارڈ کی جانب سے سیٹیں نا دینے پر تشدد کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیٹوں اور برتھوں کا مطالبہ کیا گیا۔

کنڈیکٹر گارڈ طارق محمود نے مطالبہ ماننے سے انکار کردیا اور بعد ازا تشدد کیا گیا۔

کنڈیکٹر گارڈ طارق محمود کا کہنا ہے کہ مجھے گالیاں دی گئی، تھپڑوں اور گھونسوں سے مارا گیا، اپیل کرتا ہو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی ریلویز پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے فی الفور جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی

قصور ثابت ہونے پر اہلکار کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔