بھارت: بیوی کو بائیک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹنے کا واقعہ، شوہر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر انسانی اسمگلنگ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر انسانی اسمگلنگ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

راجستھان: بھارت میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شوہر کے اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد نے دل دہلا کر رکھ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں پیش آیا۔ جہاں ایک سنسان اور پتھریلی سڑک پر موٹر سائیکل سوار شخص کو پیچھے ایک خاتون کو باندھے، بیدردی سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس اذیت ناک لمحوں کو کسی راہ گیر نے اپنے موبائل سے فلم بند کرکے وائرل کردیا اور ٹی وی چینلز پر خبر بھی چل گئی لیکن بے خبر پولیس غفلت کی نیند سوئی رہی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا دباؤ کا بڑھا تو مودی سرکار بھی ہوش میں آئی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون سے بات چیت کی اور ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم پولیس نے شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی میڈیا کو تفتیش سے آگاہ کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔