- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
- پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان سے وفاداری کے بیانات کی ویڈیوز وائرل
نئی ویزا پالیسی کا اجرا، 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کردیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور اس کے تحت دنیا کے 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم اور ویزے جاری کرنے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویزا 90 دن کے لیے ہوگا اور صرف 30 سوالات کے جواب دینے پر جاری کر دیا جائے گا، خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یوم آزادی کے حوالے سے شان دار تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کا پہلا ڈرون شو منعقد کیا جائے گا جس میں 500 ڈرونز حصہ لیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ غیر سیاسی تقریب ہوگی جس میں صرف پاکستان کا پرچم نظر آئے گا۔
ملک میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سیاحوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی ہے اور سیاحوں کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پاکستان کے لیے ویزا 90 دن کے لیے ہوگا۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ 126 ممالک کے لوگ ایک سادہ فارم پُر کر کے آسانی سے ویزا حاصل کر سکیں گے، ویزا فارم میں صرف 30 سوالات ہیں جن کا جواب دینے پر فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا، خلیجی ممالک کے شہری صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے دروازے دنیا کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔