- ای میل حملوں سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 102.87 پوائنٹس کی کمی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور منافع کے حصول پر رجحان غالب ہونے سےمارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 102.87 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں تاہم آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے حصص کی مالیت 13ارب 15کروڑ 75لاکھ 74ہزار 349 روپے بڑھ گئی۔
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 296 پوائنٹس کی تیزی اور بعدازاں 163 پوائنٹس کی مندی بھی رہی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی دوبارہ خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 102.87 پوائنٹس کی کمی سے 77877.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای-30 انڈیکس 41.33 پوائنٹس کی کمی سے 24961.05 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 63.31 پوائنٹس کے اضافے سے 50023.68 پوائنٹس اور کے ایم آئی-30 انڈیکس 83.10 پوائنٹس کی کمی سے 124543.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم پیر کی نسبت 46 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 60کروڑ 41لاکھ 44ہزار 238 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 443 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔
کاروبار کے دوران 183 کے بھاؤ میں اضافہ، 211 کے داموں میں کمی اور 49 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔