بجلی کے بلوں میں مزید کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جائے گا، وزیر توانائی سندھ

محمد سلیم جھنڈیر  منگل 13 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کے الیکٹرک کے سی او سے رابطہ کرنے کے بعد بتایا کہ بجلی کے بلوں میں کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسوں کے خاتمہ کیلئے وفاق سے بات چیت کی جائے گی۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے کے الیکٹرک کے بلوں سے مختلف ٹیکسز کے خاتمہ کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز کی شمولیت صارفین پر اضافی بوجھ ہے، مہنگی ترین بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔