انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیشقدمی برقرار

احتشام مفتی  منگل 13 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: بین الاقوامی مارکیٹوں میں چند روز سے خام تیل گیس اور کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے درآمدی ادائیگیوں کا حجم بڑھنے کے خدشات ہیں، گرے مارکیٹ کی بحال ہونے والی سرگرمیوں کے نتیجے میں انٹربینک و اوپن مارکیٹ کے درمیان قدر بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 4پیسے کی کمی سے 278روپے 60پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن آئی ایم ایف سے قرضوں کی منظوری کے بعد ڈی ویلیوایشن کے خطرات، ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی ذرمبادلہ میں موصول ہونے والی برآمدی ترسیلات کا عمل رکنے سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث ڈالر نے یوٹرن لیا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 19پیسے کے اضافے سے 278روپے 85پیسے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل ساتویں دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 40پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔