- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
- سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق
- چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر
- چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے 2 جوڑوں کی شادی
- انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا، الیکشن کمیشن حکام
- ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار
- جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
- سستی، قابل اعتماد اور جدید توانائی تک رسائی
- کولپور ریلوے پل اکتوبر سے ٹرین آپریشن کیلیے کھول دیا جائے گا
- عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم
- چیمپئینز کپ؛ شاداب کی شاہین سے لڑائی نے توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو ہلاک
- پیکیجنگ میں شامل کیمیکلز انسانوں کیلئے خطرہ قرار
- کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق
- "پاکستان کرکٹ اسوقت آئی سی یو میں ہے، انہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے"
- 2050 تک ادویات مزاحم انفیکشنز سے 30 ملین ہلاکتوں کی پیشگوئی
مریم نواز کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے بڑا منصوبہ لانے کا اعلان
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا اور اگلے دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام، اپنا گھر اپنی چھت کے ماڈل گھر کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ شہر میں 5 مرلے اور دیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پر گھر بنانے کے لیے 15لاکھ روپے ملیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
صوبائی کابینہ کو بتایا گیا کہ دسمبر تک پنجاب میں سپیڈو کے بعد الیکٹرو بسیں چلیں گی، اورکابینہ کو ماڈل بھی پیش کر دیا گیا۔
اجلاس میں بھکی، بلوکی اور قائداعظم سولر پارک سے براہ راست ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کو سستی بجلی فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے 8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کے لیے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم اور پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی منظوری دی۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی، صنعتوں کو براہ راست بجلی کی فراہمی کے لیے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں لاہور میں الیکٹرو بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ 27 بسیں دسمبر تک آجائیں گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا اور آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کے لیے نواز شریف کا بہت بڑا وژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کے لیے گلاس ٹرین میرا خواب ہے-
مریم نواز نےکہا کہ مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پروجیکٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، برطانیہ، امریکا، اٹلی، قطر، بحرین اور اسپین میں مقیم افراد کو ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔