- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
پنجاب کابینہ نے چیف منسٹر روشن گھرانہ اور اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی منظوری دے دی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ دو ماہ کیلیے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلیے بڑا پروجیکٹ لانے کا اعلان کردیا جبکہ صوبائی کابینہ نے چیف منسٹر روشن گھرانہ اسکیم اور اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 13واں اجلاس ہوا جس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ کابینہ نے چیف منسٹر روشن گھرانہ ، اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے ”اپنا گھر ……اپنی چھت“ کے ماڈل گھر کی منظوری دی، جس کے تحت شہر میں 5 مرلے اور دیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے شہریوں کو حکومت 15لاکھ روپے فراہم کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قرض لینے والوں سے تین ماہ تک کوئی قسط نہیں لی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں دسمبر تک پنجاب میں اسپیڈو کے بعد الیکٹرو بسیں چلانے کی منظوری جبکہ بھکی، بلوکی اور قائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کرنے کی منظور دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں۔
صوبائی کابینہ نے 8 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم، پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری بھی دی۔
اس کے علاوہ انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام، لاہور میں الیکٹرو بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت 27 بسیں دسمبر تک آجائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے، یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔