قومی اسمبلی کے ڈھائی سو ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: کئی سال سے ترقی کے منتظر قومی اسمبلی کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی میں مدتوں سے منتظر ملازمین کی سن لی گئی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ڈھائی سو سے زائد ملازمین کو ترقی  دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلی بار میرٹ پر ترقیاں دی گئیں، ترقی پانے والوں میں گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازمین شامل ہیں۔

یہ ملازمین کورسز کے باوجود کئی سال سے ترقیوں کے منتظر تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔