لاہور پولیس کا 9 مئی کے مفرور ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

نعمان شیخ  منگل 13 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: پنجاب پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو لاہور پولیس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لاہور پولیس نے 9مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور 4500 میں سے بقایا 1400 ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفر ملزمان کی گرفتاری کیلئے AIٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی جبکہ فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔

ذائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی 9مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے لاہور پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔