کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2: امریکا کا کینیڈا کو جیتنے کے لیے 305 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024

دی ہیگ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں امریکا نے کینیڈا کو جیتنے کے لیے 305 رنز کا ہدف دے دیا۔

دی ہیگ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔

امریکا کی جانب سے کپتان مونانک پٹیل نے 121 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگ کھیلی، شایان جہانگیر 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ سُمیت پٹیل 63، اسٹیون ٹیلر 27، ایرون جونز 15 اور مِلند کمار 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کی جانب سے سعد بن ظفر، ہرش ٹھاکر، پراگت سنگھ اور ڈِلن ہیلیگر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔