شاہ رخ خان نے بلاک بسٹر فلم ’دیوداس‘ کے تمام رائٹس حاصل کرلئے

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے بلاک بسٹر فلم ’دیوداس‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں سینما میں خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی فلم ’دیوداس‘ کی نمائش بھی کی گئی۔

اس موقع پر ایک سیشن کے دوران اداکار نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کے تمام حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم’دیوداس‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو بہت سارے لوگوں نے انہیں اس فلم کو کرنے سے منع کیا تھا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مطابق  یہ فلم انڈسٹری میں مشہور ’پاپ کلچر زون‘سے باہر ہے اس لیے اس کے چلنے کا امکان نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی کرشماتی شخصیت نے گوگل کو بھی متاثر کردیا

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس فلم میں کام کیا اور یہ ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ثابت ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔