اسلام آباد اور پنڈی میں ریلیاں، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور خواتین سمیت متعدد کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 13 اگست 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  اسلام آباد /  راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈی چوک پہنچنے والے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم تھام کر سڑکوں پر ریلی کی صورت میں نکلے جس کی قیادت عامر مغل نے کی۔

ریلی ایف نائن پارک سے شروع ہوئی جسے جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہونا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے بلیو ایریا پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا۔

ریلی میں شریک تحریک انصاف کے کارکنان نے نعرے بازی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ  بھی کیا۔

 

اس کے علاوہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طایر کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی۔ پولیس نے مری روڈ سے دو خواتین سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔